شہر میں بارش کا پہلا قطرہ گرتے کے الیکٹرک کے سینکڑوں فیڈرز، پی ایم ٹیز، سب اسٹیشن ٹرپ کرگئے۔
کراچی میں چند منٹ کی بارش ہوئی، لیکن بارش بند ہونے کے بعد بھی فنی خرابی کے نام پر مختلف علاقوں میں 3 گجنٹے سے بجلی بند ہے، مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کے 400 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔
کراچی کے علاقوں نارتھ کراچی،شادمان ٹاون، سر سید ٹاون، اورنگی ٹاؤن، گلستان جوہر ،گڈاپ، گلشن اقبال گلشن معمار،اورنگ آباد، سرجانی،تیسرٹاون، گلشن حدید،ڈیفنس،گزری،گلشن اقبال میں بجلی بند ہے۔
اس کے علاوہ بلدیہ،غریب آباد,شیرشاہ،کیماڑی،شیریں جناح کالونی,منوڑا،اولڈ سٹی ایریا،جیکب لائینز,ریلوے کالونی,گارڈن,،ملیر،کھوکھرا پار میں بھی بجلی معطل ہے۔
ماڈل کالونی،کاظم آباد،کھارادر،میٹروول،سائٹ، احسن آباد،شاہ فیصل کالونی،کورنگی،لانڈھی،سرسید ٹاون،منظور کالونی،قائد آباد موسی کالونی,،قیوم آباد،خواجہ اجمیر نگری،میں 3 گھنٹے سے بجلی بند ہو گئی
بارش ہوتے ہی مخلتف علاقوں میں کے الیکٹرک کے سینکڑوں پی ایم ٹیز،سب اسٹیشن اور فیڈرز بند ہوگئے، جو بارش رکنے کے بعد بھی بحال نہ ہوسکے۔
سرجانی میں90،گلستان جوہرمیں33،گلشن میں 30 فیڈرز بند،بجلی معطل ہو گئی، اورنگی 50 ،ڈیفنس2،بلدیہ 15 ،سوسائٹی 10 فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی بند ہو گئی۔



















