Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی: جماعت اسلامی لوڈ شیڈنگ کے خلاف عدالت پہنچ گئی

جماعت اسلامی نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میںدرخواست دائر کردی۔

جماعت اسلامی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جو لوگ بل ادا کرتے ہیں ان صارفین کو لوڈشیڈنگ سے مستشنی قرار دیا جائے۔

درخواست میں کے الیکڑک، نیپرا، اور پاور ڈویژن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نیپرا کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں بلوں کی ادائیگی کرنے والے صارفین کی لوڈشیڈنگ سے جان چھڑائی جائے، مخصوص گھروں کی بلوں کی عدم ادائیگی پر فیڈر بند کرکے لوڈشیڈنگ سے کے الیکڑک کو روکا جائے۔

درخواست میں گیا کہا کہ نیپرا کا فیصلہ موجود ہے کہ بل ادا کرنے والوں کے گھروں میں لوڈشیڈنگ نہ ہو، درخواست میں استدعا کی گئ ہے کہ عدالت فیصلے پر عمل درآمد کروائے۔

متعلقہ خبریں