پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وفاقی بجٹ کو مکمل سپورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی پی قیادت بجٹ ووٹنگ کے وقت ایوان میں موجود رہے گی، بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو ووٹنگ کے وقت ایوان میں موجود ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے پارٹی اراکین قومی اسمبلی کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
پی پی ذرائع نے بتایا کہ ایم این ایز کو بجٹ ووٹنگ کے وقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے اور بغیر اطلاع غیر حاضر رہنے والے ایم این اے کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نوازشریف، حمزہ شہباز بجٹ منظوری کے وقت ایوان میں نہیں ہوں گے، نوازشریف، حمزہ شہباز نے مکمل بجٹ سیشن سے رخصت لے رکھی ہے۔



















