وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم نے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اپوزیشن والے میرے بھائی اوربہنیں ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم نے پنجاب کی تاریخ کاسب سے بڑا بجٹ پیش کیا، اپوزیشن کوبھی خوشی ہوگی بجٹ میں پہلی بارٹیکس نہیں لگا۔
مریم نوازکی تقریرکےدوران اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 5 سال یہی شور شرابا کرنا ہے۔ اقتدار میں کسی سے انتقام لینا بہت آسان کام ہے۔اپوزیشن کو اپنی کارکردگی سے مات دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی عوام کی منتخب حکومت کے 100 دن مکمل ہوچکے ہیں۔ پنجاب کے عوام کی بھرپور انداز میں خدمت کر رہے ہیں۔ایک ایک چیز قوم کی امانت ہے ، میں خیانت نہیں کروں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں لوگوں کو مفت ادویات دی جارہی ہیں۔ہم نے کاغذی نہیں، کیش بیک منصوبے شروع کیے۔



















