Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی اداکارہ کینسر کے مرض میں مبتلا

بھارت کی مشہور و معروف اداکارہ حنا خان کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئیں۔

حال ہی میں اداکارہ حنا خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

Hina Khan Stuns In Her Desi Look At A Wedding

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’ افواہوں کے پیشِ نظر تمام لوگ جو مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میرا خیال کرتے ہیں انہیں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے اسٹیج تھری کے چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تکلیف دہ بیماری کے باوجود میں یقین دلانا چاہتی ہوں کہ میں بہتر ہوں، مضبوط ہوں اور بیماری سے نمٹنے کیلئے پرعزم بھی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@realhinakhan)

حنا خان نے کہا کہ میرا علاج شروع ہو چکا ہے، میں اس بیماری کو شکست دینے کیلئے تیار ہوں، مجھے یقین ہے میں اپنے پیاروں، فیملی اور دوستوں کے ساتھ، اللہ تعالیٰ کے کرم سے کینسر کو شکست دے کر مکمل صحتیاب ہو جاؤں گی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے ان کی رازداری کا احترام کرنے کی درخواست کی، ساتھ ہی اپنے دوستوں اور مداحوں سے جلد صحتیابی کے لیے دُعاؤں کی اپیل بھی کی۔