Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت پاکستان یکم جولائی سے بجلی کے ریٹ میں اضافہ کرے، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان یکم جولائی سے بجلی کے ریٹ میں اضافہ کرے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری کو ناکافی قرار دے دیتے ہوئے بجٹ کی منظوری کے بعد ڈو مور کا مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف بجلی اور گیس کے ریٹ میں اضافہ چاہتا ہے، جبکہ عالمی مالیاتی ادارے  نے مطابلہ کیا ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیپرا کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کیا جائے، اس کے علاہ نئے مالی سال میں گیس کے ریٹ بڑھا کر سبسڈی کنٹرول کی جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف پیشگی تمام شرائط پر عملدرآمد چاہتا ہے، جبکہ آئی ایم ایف کے وفد کا جولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا جون کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا پروگرام موخر ہوگیا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو سراہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے مشکل معاشی فیصلے معیشت کے لیے ضروری قرار دیے ہیں اس کے علاوہ ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں ختم کرنے کے فیصلے کی بھی تعریف کی ہے۔

متعلقہ خبریں