Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی سے چیھنے جانے والے موبائل فون کہاں جاتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی: شہر قائد سے چیھنے جانے والے موبائل فون کہاں جاتے ہیں بول نیوز نے پتا لگا لیا۔

رضویہ پولیس نے بڑی کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جب کہ گرفتار ملزمان نے اہم انکشافات کردیے ہیں۔

ملزمان کا دوران تفتیش کیا گیا ویڈیو بیان بول نیوز کو موصول ہوا جس کے مطابق گرفتار ڈکیت گروہ نے کراچی سے چند روز کے دوران دو ہزار سے زائد موبائل فون چھینے ہیں۔

ویڈیو بیان کے مطابق ملزمان یومیہ 5 موبائل فون حب چوکی پر جاکے فروخت کرتے تھے جب کہ ملزمان حلیہ بدلنے کے لئے کپڑے موٹر سائیکل میں ساتھ رکھ کر واردات کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان واردات کے بعد کپڑے تبدیل کرتے تھے جب کہ پولیس گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ خبریں