Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

 ملک کی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ  ملک کی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ 

وفاقی وزیرترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے پیغام پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بہترمستقبل کیلئے سب کوفیصلہ کرناہوگا، معاشرے سے انتشار کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کئی ممالک نے ہماری پالیسیوں پرعمل کرکےترقی کی منازل طےکیں، ملک کی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، ہماری آبادی میں تیزی سےاضافہ ہورہاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنےمسائل کاادراک کرناہوگا، چند عناصرملک کو بدنام کرنے کا باعث بنتے ہیں، ہمیں دہشت گردی جیسے چیلنج درپیش ہیں، دہشت گردی کاکسی مذہب سےکوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ خبریں