Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور میں اسپورٹس جرنلسٹ کی رپورٹنگ قابل تعریف ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ لاہور میں اسپورٹس جرنلسٹ کی رپورٹنگ قابل تعریف ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹ ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس جرنلسٹ کھیل کے جوش و خروش کو ہم تک پہنچاتے ہیں، نوجوانوں میں اسپورٹس کا جزب ںیدارکرنے کے لئے اسپورٹس جرنلسٹ کا کردار انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب خاص طور پر لاہور میں اسپورٹس جرنلسٹ کی رپورٹنگ قابل تعریف ہے، اسپورٹس جرنلسٹ اپنے تجزیوں اور رپورٹنگ کے ذریعے کھیلوں کی مثبت کوریج کرتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسپورٹس جرنلسٹ ناصرف تفریح فراہم کرتے ہیں بلکہ  معلومات بھی مہیا کرتے ہیں، کھیلوں سے صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اسپوررٹس جرنلسٹ کا کردار نہایت اہم ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب میں پہلی خواتین کھلاڑیوں کے لئے پنک گیمز کی کوریج کے لئے اسپورٹس رپورٹرز نے مثبت کردار ادا کیا، توقع ہے اسپورٹس جرنلسٹ عوام کی دلچسپی کے لئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں