اسلام آباد: ایک طرف کفایت شعاری پالیسی تو دوسری طرف اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے اور وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اور ذیلی اداروں میں 346 آسامیوں پر بھرتی کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتوں اور ذیلی اداروں میں گریڈ ایک سے انیس تک بھرتیاں کی جائیں گی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر وزارت و ذیلی ادارے کو بھرتی کے لئے چھ ماہ کے الگ الگ این او سی جاری کردیئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پہلے حکومت نے ستر ہزار خالی آسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وفاقی کابینہ نے بارہ جون کو بجٹ اجلاس کے روز 346 آسامیوں کو فل کرنے کی منظوری دی تھی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی کفایت شعاری کمیٹی نے نئی بھرتیوں کو روکنے کی سفارش کی تھی جبکہ کفایت شعاری پالیسی کمیٹی وفاقی کابینہ کے فیصلے پر حیران ہے۔



















