Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن اور حکومت کے درمیان بجٹ میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کو واپس لینے کے حوالے سے کیے جانے والے مذکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے بجٹ میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ کے خلاف 5 جولائی کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے چیئر مین عبد السمیع خان نے کہا کہ ہڑتال ایک دن سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے، جبکہ ڈیلرز کو کہا ہے کہ چار جولائی تک کا پیٹرول پمپس پر رکھیں۔

عبد السمیع خان نے کہا کہ کل رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی ہونا شروع ہوجائیں گے، جب تک حکومت 0.5 فیصد کا ایڈوانس ٹیکس واپس نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

عبد السمیع خان نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں تیرہ ہزار ڈیلرز اپنے پمپ 5 جولائی سے بند کردیں گے، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں پیڑول بھروالیں۔

عبد السمیع خان نے مزید یہ بھی کہا کہ اسلام آباد میں وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگرا سے ملاقات ہوئی تاہم ملاقات میں نتیجہ نہ نکلنے کی سبب ہڑتال کر رہے ہیں، جبکہ ڈبل ٹیکسیشن آئین کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ خبریں