معروف پاکستانی وی جے، ماڈل، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
حال ہی میں اداکارہ انوشے اشرف نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے شادی کرلی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ان سے ہر کوئی پوچھتا ہے کہ بیٹا شادی کب کرو گی؟ لو، اب کرلی۔
انوشے اشرف کا نکاح آن لائن ہوا ہے، جبکہ ان کے چند عزیز و اقارب نے بھی ان کے نکاح میں بذریعہ ویڈیو کال شرکت کی۔
انوشے اشرف نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شوہر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے شوہر کا نام بھی بتایا۔
انہوں نے شوہر کے ہمراہ پرانی تصویر بھی شیئر کی، جس میں دونوں کو کسی سیاحتی مقام پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے نکاح کے دوران شوہر کی لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں اور بتایا کہ ان کے شوہر کا نام شہاب رضا مرزا ہے۔





















