سرکاری نوکریوں کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ ایک سے 19 کی 346 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیتے ہوئے ہر وزارت کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر د یے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری این او سیز کے اجراء کے آفس میمورنڈمز کے مطابق وزارتِ نارکوٹکس کنٹرول میں گریڈ ایک سے 15 کی 247، دفاع ڈویژن میں گریڈ ایک سے 15 کی 68، فیڈرل گورنمنٹ ٹی بی سنٹر راولپنڈی وزارتِ قومی صحت کی 6 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔
وزارتِ دفاع کے تحت جونیئر سویلین سیکیورٹی افسر کی 2، کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل آرکائیوز آف پاکستان میں 9 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔
اسسٹنٹ سیکرٹری وائلڈ لائف گریڈ 17 کی ایک، اسٹیسٹیکل آفیسر، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر کی ایک، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر کی ایک، اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں ڈائریکٹر کی ایک اور اسٹاف ویلفیئر آفیسر کی ایک خالی اسامی پر بھی بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کراچی میں گریڈ 16 سے 19 کی 8 اور لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آئی سی ٹی میں ویٹرنری افسر کی ایک خالی اسامی پر بھی بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔



















