دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے بل میں 2001 کے آرڈیننس کے سیکشن 101 میں سیکشن 3 اے اور 3 بی شامل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ جس کی منظوری کے بعد دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں پر بھی ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان سے آمدنی حاصل کرنے والی ٹیک کمپنیوں پر عائد ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہو گیا، نئے ضوابط میں ڈیجیٹل مصنوعات خریدنے اور خدمات حاصل کرنے والوں پر بھی ٹیکس لاگو کیا گیا ہے۔
نئے بل کے مطابق کسی بھی آن لائن سرگرمی کا معاہدہ خواہ کسی بھی ملک میں ہوا ہو۔ اگر اس میں پاکستان سے کوئی شخص شامل ہے تو اس سرگرمی پر ٹیکس لاگو ہو گا۔



















