فلورملرزایسوسی ایشن نے حکومت سے گندم کی مصنوعات پرٹیکس واپس لینے کی اپیل کردی، حکومت نےٹیکس واپس نہیں لیا توہڑتال کی کال بھی دی جاسکتی ہے۔
فلورملرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کےنفاذ سے گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائےگا، حکومت نےٹیکس واپس نہیں لیا توہڑتال کی کال بھی دی جاسکتی ہے، ودہولڈنگ ٹیکس کےنفاذ سےآٹا7روپےفی کلومہنگاہوجائےگا۔
عامرعبداللہ کا کہنا ہے کہ آٹے کے 10 کلوکےتھیلے میں 106 روپےکا اضافہ ہوجائے گا، فائن آٹے کی قیمتوں میں 460 روپے فی بوری کااضافہ ہوجائےگا، صرف 2 فیصد پاکستانی ٹیکس دیتے ہیں۔
چیئرمین فلورملزایسوسی ایشن کے مطابق 98 فیصد سیلزٹیکس غریب عوام سے وصول کیاجائےگا، ٹیکس کے نفاذ سےعوام متاثرہو گی۔ فلورملزود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنےکاکام نہیں کرسکتی۔ حکومت فلورملرزکوکیاایف بی آرکازیلی ادارہ بناناچاہتےہیں۔
ٹیکس کے معاملے پرفلورملزایسوسی ایشن نے ہفتے کولاہورمیں اجلاس طلب کرلیا۔



















