پاکستان کے مشہور و معروف لوک گلوکار الن فقیر کی 24 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
الن فقیر کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع دادو سے تھا، انہوں نے صوفیانہ کلام گا کر روایتی لوک گلوکاری کو ایک نیا انداز دیا۔
انہوں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ سندھ کے روایتی ثقافتی پہناوے کو بھی دنیا بھر میں متعارف کروایا۔
ان کی پرفارمنس کا انداز منفرد اور والہانہ تھا، ان کی گلوکاری کا بڑا حصہ سندھی زبان پر مشتمل ہے مگر ان کے اردو میں گائے ہوئے گیت بھی ریکارڈ توڑ مقبولیت کمانے میں کامیاب رہے۔
1980 میں حکومت نے فنکارانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں گلوکار کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔
4 جولائی 2000 کو الن فقیر 68 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔




















