پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، اداکارہ و میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی ڈرامے نہیں دیکھتیں۔
حال ہی میں متھیرا سے ایک پروگرام کے دوران سوالات کیے گئے کہ کس اداکارہ کے ساتھ کون سا اداکار اسکرین پر بہتر دکھائی دیتا ہے؟
جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہانیہ عامر کے ساتھ بلال عباس خان اچھے لگیں گے، دونوں ہی اچھے اداکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر خوبصورت بے بی لگتی ہیں جبکہ بلال عباس خان بھی اسی طرح دکھائی دیتے ہیں، اس لیے دونوں اچھے لگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یشمیٰ گل کے ساتھ سمیع خان اچھے لگیں گے جبکہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ احسن خان اچھے دکھائی دیں گے۔
متھیرا کا کہنا تھا کہ یمنیٰ زیدی اور احسن خان بار بی ڈول کی طرح اسکرین پر نظر آئیں گے۔
جب معروف ماڈل سے درفشاں سلیم سے متعلق پوچھا گیا تو وہ خاموش ہوگئیں اور سوچ میں پڑگئیں کہ وہ کون ہیں؟
متھیرا کے مطابق وہ پاکستانی ڈرامے نہیں دیکھتیں، اس لیے مذکورہ اداکارہ کو نہیں جانتیں۔
انہوں نے کہا کہ شاید وہ انہیں شکل سے پہچانتی ہوں لیکن انہیں جانتی نہیں، کیوںکہ ان کے گھر میں پاکستانی ڈرامے نہیں چلتے، صرف نیٹ فلیکس دیکھا جاتا ہے۔




















