Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں ستمبر تک کیا ہونے والا ہے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کردیا

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کردیا ہے۔

 سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ستمبر تک ایک بڑی تحریک کا آغاز ہو جانا ہے کیونکہ کاروبار کرنے والوں کی مہنگائی کی وجہ سے کمر ٹوٹ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسد قیصر اور محمود اچکزئی کو اتحاد کا مینڈیٹ دیا گیا اسے پورا ہونے دیں، دونوں پر اعتماد کیا جائے۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ سی پیک کانفرنس میں جانا ہے، پتہ چلا میرا نام ای سی ایل میں ہے، عدالت میں استدعا کی 2 دن چین جانے کی اجازت دی جائے، عدالت نے نوٹسز جاری کر دئیے، امید ہے اجازت مل جائے گی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اب پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید نہیں کروں گا، پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ایسا کرنے سے روکا ہے۔

متعلقہ خبریں