نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے وزیراعظم کی مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کی پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے کوششوں پر نائب وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے رواں برس باکو میں ہونے والی کو 29 کے لیے وزارت خارجہ کے تعاون و اشتراک کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے کوپ 29 پراسس کے لیے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو مکمل تعاون و حمایت کی یقین دہانی کروائی۔



















