Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کام کر گئی، حکومت نے ایڈوانس ٹیکس واپس لےلیا

پٹرولیم ڈیلرزکی ہڑتال کام کر گئی جس کے بعد حکومت نےپٹرولیم ڈیلرز پرعائدایڈوانس ٹیکس واپس لے لیا ہے۔

پٹرولیم ڈیلرزکی ہڑتال کام کر گئی جس کے بعد وفاقی حکومت نے پٹرولیم ڈیلرز پرعائدایڈوانس ٹیکس واپس لے لیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ہڑتال مؤخر کرنے کے اعلان کے فوری بعد ہی پیٹرولیم ڈیلرز پر عائد کیا گیا ایڈوانس ٹیکس ختم کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر سے وفاقی وزارت توانائی نے پوچھا تھا کہ پیٹرولیم ڈیلرز انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ2001 کے سیکشن 156اے  میں ترمیم سے پیٹرولیم ڈیلرز کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آئل کی جانب سے وضاحت طلب کرنے پر  یہ واضح کیا گیا ہے کہ سیکشن 236 H ibid ‏ کے تحت ٹیکس وصولی کی دفعات او ایم سیز کے ڈیلرز، ریٹیل آؤٹ لیٹس پر لاگو نہیں ہیں کیونکہ ایسے شخص کی آمدنی سیکشن کے لحاظ سے حتمی ٹیکس نظام کے دائرے میں آتی ہے، واضح رہے کہ  ایف بی آر نے انکم ٹیکس ایکٹ کی شق 236 ایچ سے پٹرولیم کےشعبےکونکال دیا ہے۔

متعلقہ خبریں