صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب بننے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، اور امید ہے کہ آپ کی قیادت میں پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
صدر مملکت نے مزید یہ بھی کہا کہ ہم خطے کے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔



















