پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صنم سعید نے کہا ہے کہ محبت کسی بھی عمر میں مل سکتی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ و ماڈل صنم سعید نے کہا کہ جس دن آپ اپنا خیال رکھنا سیکھ لیتے ہیں، اپنے آپ کو سمجھ لیتے ہیں تو آپ تمام دوسری چیزیں بھی سمجھ لیتے ہیں اور رشتہ نبھانا آسان ہوجاتا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ جب تک آپ اپنے آپ کو نہیں سمجھتے تو کوئی دوسرا کیسے آپ کو سمجھے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 35 برس کے بعد محبت کا تصوّر غیر حقیقی نہیں ہوتا بلکہ پختہ ہوجاتا ہے، آپ سب سے پہلے خود سے محبت کرتے ہیں، اپنا خیال رکھنا سیکھ لیتے ہیں۔
صنم سعید نے کہا کہ 35 کی عمر شادی کے لیے کچھ زیادہ ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اگر کوئی پہلے ناکام رشتے سے گزرا ہو یا کسی کی بڑی عمر تک شادی نہیں ہوئی ہو تو وہ شادی نہ کرے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کے مطابق محبت کسی بھی عمر میں مل سکتی ہے، 35 سال کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ دنیا ختم ہوگئی، جیسا کہ ہمارے معاشرے میں تصور کیا جاتا ہے۔




















