Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع

محرم الحرام 1446ھ کا چاند دیکھنے کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں زونل کمیٹی کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو کی زیر صدارت جاری ہے۔

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرمذہبی امورحافظ جاوید شوکت، ترجمان شیخ عبد القیوم شریک ہیں۔

زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کے اجلاس میں صوبائی خطباء مولانا مختار احمد ندیم، مولانا فتح محمد راشدی، زونل خطیب مفتی محمد کریم خان بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں مفتی محمد اسحاق ساقی، شفیق احمد پسروری و دیگر بھی شریک ہیں۔

متعلقہ خبریں