Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کا 25ویں یوم شہادت پر حوالدار لالک جان کو خراج عقیدت

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان نشان حیدر کے پچیسویں یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر نے جرآت و شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کی عظیم قربانی افواجِ پاکستان کے ملک کی حفاظت کیلئے غیر متزلزل عزم کی لازوال مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر اور ان کے اہلِ خانہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کا فخر ہیں۔

مزید پڑھیں: حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا آج 25واں یوم شہادت

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب کے گہرے سمندروں سے لے کر سیاچن کے شدید سرد موسم میں پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواجِ پاکستان کے ہر جوان کے جذبہ حُب الوطنی اور فرض شناسی پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم وطن کی خاطر اپنے لہو کی قربانی دینے والے عظیم شہداء کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

متعلقہ خبریں