Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گزشتہ 24 میں پنجاب کے علاقے جھنگ میں سب سے زیادہ بارش

جھنگ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں سب سے زائد 82.8 ملی میٹر بارش ضلع جھنگ میں ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے جھنگ میں سب سے زیادہ بارش کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کو یقینی بنایا گیا۔

جھنگ ڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،دیگر ضلعی افسران فیلڈ میں  کام کی نگرانی کیلئے موجود رہے۔

جھنگ ڈسپوزل اسٹیشن 24 گھنٹے بحال رہے،بجلی بند ہونے پر جنریٹرز کا انتظام مکمل تھا۔

جھنگ میونسپل کمیٹی جھنگ کے عملہ نے جاں فشانی سے رات کئے تک ہیوی مشینری کے ساتھ  نکاسی آب کا کام کیا۔

جھنگ ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی جانب سے میونسپل کمیٹی کے افسران و سٹاف کو شاباش دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کا کہنا تھا کہ جھنگ مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پیشگی انتظامات مکمل ہیں۔

متعلقہ خبریں