لاہور: قومی اسمبلی میں قائد احزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ بجٹ پاکستانی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے انسداد دہشت گردی عدالت کے بایر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں بجلی کا یونٹ 17 روپے تھا یہ اس حکومت میں سو روپے تک جائے گا، لوڈ شیڈنگ عروج پر ہے لوگ سڑکوں پر نکلیں گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ کرنے کا مقصد بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر کو جیل میں رکھنا مقصود ہے، ان کے پاس عدت کیس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ سرگودھا اے ٹی سی نے وارنٹ جاری کیے، مجھے گرفتار کرنے پولیس اسلام آباد گھر پہنچی، ایم این اے کو گرفتار کرنے سے قبل اسپیکر سے اجازت لی جاتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ تفتیشی بیان لینے کی بجائے موبائل مانگ رہے ہیں، دنیا میں بڑے بے وقوف دیکھے، مگر ایسی ڈفرز حکومت پہلے نہیں دیکھی۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ فارم 47 حکومت نے شہ رگ کاٹ کر پھانسی کا پھندا ڈالا ہے، نواز شریف، شہباز شریف، بلاول سمیت تمام بنائے گئے قانون کے تحت عدالتوں میں جلد نظر آئیں گئے۔

















