نان فائلرز کے خلاف ایف بی آر کا ایکشن جاری ہے۔
ترجمان ایف بی آر بختیار محمد نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نان فائلرز کی دو لاکھ 30 ہزار سے زائد سم بلاک کی جا چکی ہیں جبکہ گوشوارے جمع کرانے پر 76 ہزار 636 سم بحال کی گئی ہیں۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق سم بلاک کرنے سے پہلے نان فائلرز کی تحقیق اور جانچ پڑتال کی جاتی ہے، اس کے علاوہ یومیہ پانچ ہزارسم بلاک کرنے کا ڈیٹا پی ٹی اے کو فراہم کیا جا رہا ہے۔



















