Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے زیرصدارت شہر کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سی ای او واٹر بورڈ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو حب کینال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو 100 ایم جی ڈی پانی پہنچانے کیلئے حب کینال کی بحالی کا پروجیکٹ شروع کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کے دوران کہا کہ حب کینال میں مسائل ہونے سے 30 تا 35 ایم جی ڈی پانی ضائع ہوتا ہے، میں چاہتا ہوں کہ حب کینال کی بحالی پر کام تیز ہونا چاہئے تاکہ کراچی کو پورے 100 ایم جی ڈی پانی پہنچ سکے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ موجودہ حب کینال کی بحالی اور ساتھ نیا کینال بنانے سے کراچی کو 200 ایم جی ڈی پانی مل سکے گا۔

سی ای او بوٹر بورڈ نے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حب کینال منصوبہ 12.73 بلین روپے سے شروع کر رہے ہیں، جبکہ پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے ضلع وسطی اور کیماڑی کو پانی مہیا ہوگا، اس کے علاوہ حب کینال منصوبے کا پروجیکٹ ڈائریکٹر تعینات اور پروجیکٹ کا کانٹریکٹ بھی ایوارڈ ہوچکا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حب کینال منصوبہ 12 مہینوں میں مکمل ہونا چاہئے۔

متعلقہ خبریں