کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا دوسرا اسپیل 20 جولائی کے بعد کراچی میں داخل ہوگا، شہر میں سمندری ہوائیں کل سے مکمل طور پر بحال ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں مون سون سسٹم پر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ الرٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ کراچی اربن فلڈنگ سے متاثر ہو سکتا ہے۔




















