اسلام آباد: ایف بی آر میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹمز سروسز کے گریڈ 18 سے 20 کے 25 افسران کے تقرر و تبادلے کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 20 کے ضیاء اللّٰہ شمس کو کسٹم کلکٹریٹ ڈی آئی خان کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے جب کہ ضیاء اللّٰہ شمس کے پاس کسٹم کلکٹریٹ پشاور کا چارج بھی رہے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 19 کی افسر حلیمہ قاسم کا وزارت خارجہ تبادلہ کردیا گیا ہے جب کہ دیگر افسران کا ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز انٹیلیجنس تبادلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ میں بھی کئی افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔



















