کیا آپکو معلوم ہے کہ نوجوانوں میں دل کے دورے پڑنے کے واقعات میں کیوں اضافہ ہورہا ہے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔
ایک حالیہ سروے کے مطابق نوجوانوں میں دل کے دورے پڑنے کی بڑی وجوہات میں غیر صحت مند طرز زندگی، تناؤ، تمباکو نوشی، ذیابیطس، ہائپر ٹینشن، مُٹاپا اور فضائی آلودگی شامل ہیں۔
سروے میں بتایا گیا کہ ہر سال 15 سے 29 سال کی عمر کے 13 لاکھ افراد ہارٹ اٹیک سے مر جاتے ہیں۔
25 سال کی عمر کے گروپ میں خطرے سے دوچار افراد کی تعداد 2010 میں 2.3 فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد ہو گئی ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ اگر کسی کو سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری، چکر آنا یا پسینہ آنے جیسی علامات نظر آتی ہیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں کیونکہ یہ دل کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے اور مستقبل میں دل کے دورے کا خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں دل کے دورے کی اہم وجوہات میں جنک فوڈز، سگریٹ نوشی، شراب نوشی، ورزش کی کمی، تناؤ اور نیند کی کمی بھی شامل ہے۔




















