Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محرم الحرام کے دوران موبائل سگنلز بند رہیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

محرم الحرام کے دوران موبائل سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ خیبرپختو نخوا کے بیشتر علاقوں میں محرم الحرام کی 9 اور 10 کو موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق موبائل سگنلز بند رکھنے کے حوالے سے وزارت داخلہ کو خط ارسال کر دیا ہے جس میں 9 اور 10 محرم الحرام کو سگنلز بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محرم کے دوران صوبے بھر میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ بھی جاری کیا جا چکا ہے، جس کے مطابق صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت کی درخواست پر فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں