Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کلاسیکل استاد سلامت علی خان کی 23 ویں برسی

کلاسیکی موسیقی کے استاد سلامت علی خان کی 23 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

سلامت علی خان 12 دسمبر 1934 کو بھارت کے ضلع ہوشیارپور کے علاقے شام چوراسی میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے کم عمری میں ہی نام کے ساتھ استاد کا خطاب پا کر کلاسیکی موسیقی کو عروج بخشا۔

سلامت علی خان نے بڑے بھائی استاد نزاکت علی خان کیساتھ جالندھر کے سالانہ میلے میں پہلی کلاسیکل پرفارمنس دی اور شائقین کے دل موہ لیے۔

قیام پاکستان کے بعد وہ بھارتی حکومت کی مراعات کی پیشکش ٹھکرا کر لاہور آ گئے، استاد سلامت علی خان کو پنج پٹیہ گلوکار کے لقب سے نوازا گیا۔

حکومتِ پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نوازا۔

سلامت علی خان 11 جولائی 2001 میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔