بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ انہیں اب کسی ساتھی کی ضرورت نہیں ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں نامور فلمساز کرن جوہر کا کہنا تھا کہ وہ ایک برس سے زیادہ کسی کے ساتھ ریلیشن میں رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 40 برس تک انہیں ساتھی کی تلاش رہی لیکن 50 برس کے بعد اس کمی کا احساس زندگی سے نکل گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ برس ایک ریلیشن میں رہے لیکن پھر انہیں کسی کے ساتھ رشتہ بنانے کا خیال نہیں آیا۔
کرن جوہر کے مطابق وہ اپنا زیادہ وقت والدہ اور بچوں کے ساتھ گزارتے ہیں اور انہیں اب کسی ساتھی کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کرن جوہر نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ وہ ڈیسمارفیا نامی بیماری کا شکار ہیں جس میں مریض اپنے جسم کو لے کر پریشان رہتا ہے۔




















