Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ کا فیصلہ؛ مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں کتنی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگی؟

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 14 مخصوص نشستوں سے محروم ہوجائے گی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کی تمکین اختر نیازی، سائرہ افضل تارڑ، ہما اختر چغتائی، ماہ جبین عباسی، گلناز شہزادی کی نشستیں ختم ہوگئی ہیں۔

شمائلہ رانا، شازیہ فرید، آمنہ بتول، رابعہ نسیم فاروقی، صوبیہ شاہد، غزالہ انجم، شہلہ بانو اور شاہین کی نشستیں بھی ختم ہوگئی جب کہ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی اقلیتی رکن نیلم کی نشست بھی ختم ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں پانچ مخصوص نشستیں ختم ہوئی ہیں جن میں پیپلز پارٹی کی عاصمہ ارباب عالمگیر، نعیمہ کنول، سمینہ خالد گھرکی، نتاشہ دولتانہ اور رمیش کمار وانکوانی کی نشستیں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں جمیعت علماء اسلام کی قومی اسمبلی میں تین مخصوص نشستیں ختم ہوئی ہیں جن میں نعیمہ کشور، صدف احسان اور جیمز اقبال کی نشستیں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں