Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اس ملک میں آج تک لاڈلا ازم چل رہا ہے؛ سپریم کورٹ کے فیصلے پر شرجیل میمن کا ردعمل

کراچی: مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر شرجیل میمن کہتے ہیں کہ اس ملک میں آج تک لاڈلا ازم چل رہا ہے۔

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پرس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے، عدالتی فیصلوں سے سب سے زیادہ نقصان پیپلز پارٹی کا ہوا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قانون کی پاسداری ہونی چاہیے لیکن لاڈلوں کی نہیں، اس فیصلے کو پیپلز پارٹی کے قانون ماہرین دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے کفیوژن پیدا ہوئی ہے جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کنفیوژن اور ابہام موجود ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ملک میں آج تک لاڈلا ازم چل رہا ہے جب کہ آج کے فیصلے میں ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کی جھلک بھی نظر آرہی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ اس فیصلے میں الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو بھی بلڈوز کیا گیا ہے جب کہ الیکشن کمیشن کے سربراہ کو تعینات بھی عمران خان ہی نے کیا تھا۔

متعلقہ خبریں