Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جمیعت علمائے اسلام سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے، مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بارے میں فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر حتمی رائے آئینی اور قانونی ماہرین ہی دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے، اور اس فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے ساتھ خیر سگالی کا اظہار کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں جماعتوں کے باہمی تعلقات میں بہتری کے لیے پیش رفت کی طرف مفید ثابت ہوگا، تحفظات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات ماحول تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جہاں تک نظر ثانی کی اپیل کا تعلق ہے جمعیت علماء اسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی، تاہم جمعیت علماء اسلام کے وہ بعض افراد جو اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں وہ انفرادی طور پر ہم ان کو اپیل کے حق کے استعمال سے نہیں روک سکیں گے، یہ ان کا حق ہوگا لیکن بطور جماعت ہم اپیل نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کے کیس کا تحریری مختصر فیصلہ جاری

متعلقہ خبریں