Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مجھے جھوٹی تعریفوں سے چِڑ ہوتی ہے، نادیہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ مجھے جھوٹی تعریفوں سے چڑ ہوتی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے بتایا کہ ایک ڈیزائنر خاتون سے میری دو بار ملاقات ہوئی اور تیسری بار ملنے پر خاتون نے میری بہت تعریفیں کیں جس پر میں نے سوال کیا کہ کیا آپ مجھے جانتی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ میں نے اس خاتون سے کہا کہ ہم دوسری یا تیسری بار مل رہے ہیں، جو تعریفیں آپ کررہی ہیں مجھ میں ایسی کوئی بات نہیں ہے، جتنی تم تعریفیں کررہی ہو مجھے گھبراہٹ ہورہی ہے، یہ سب بکواس ہے چپ کرجاؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے خاتون سے کہا کہ میں تمہیں پسند کرتی ہوں، کوئی کام ہے تو میں ایسے ہی کردیتی ہوں لیکن میری جھوٹی تعریفیں نہیں کرو، جب کوئی میری جھوٹی تعریفیں کرتا ہے تو مجھے ایسا لگتا ہے میرے اندر کیڑے چل رہے ہیں۔