ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ نے شادی کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کئی ماہ سے جاری تھیں جس میں بالی ووڈ ستاروں سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔
ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دلہا دلہن نے اپنے رشتے داروں، دوستوں اور معروف شخصیات کی موجودگی میں ایک دوسرے کو ورمالا پہنائی۔
View this post on Instagram
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تقریبات کا آغاز مارچ میں 3 روزہ جشن سے ہوا تھا جس میں امریکی گلوکارہ ریحانہ اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج کے کنسرٹ بھی شامل تھے۔
امبانی خاندان نے شادی کی تقریبات کے سلسلے میں ہی ایک لگژری کروز پر بھی مہمانوں کو مدعو کیا اور اس کے بعد شادی سے ایک ہفتہ قبل سنگیت کی تقریب ہوئی جس میں گلوکار جسٹن بیبر نے بھی پرفارم کیا۔
View this post on Instagram




















