Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے ایم سی کی کوئی جائیداد نیلام نہیں کی گئی، مرتضٰی وہاب

میئرکراچی کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کی کوئی جائیداد نیلام نہیں کی گئی، کراچی میں حب ڈیم سے اضافی پانی لا رہے ہیں۔

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک سال میں 2.8 ارب روپے اکٹھے کیے، کے ایم سی کی کوئی جائیداد نیلام نہیں کی گئی، کے ایم سی نے کوئی نیا ٹیکس وصول نہیں کیا۔

میئرکراچی نے کہا  مسائل نہ بتائیں، مسائل کا حل بتائیں، ہمارے آنے سے پہلے کے ایم سی کی آمد 1.8 روپے تھے۔ حاسدوں کے شر سے اللہ تعالیٰ اس شہر کو بچائے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آمدنی میں اگلے سال کئی گنا اضافہ کریں گے، پیسہ کراچی کےعوام کی خدمت کے لیے خرچ ہوگا، 20 سال بعد کراچی میں حب ڈیم سے اضافی پانی لا رہے ہیں۔

میئرکراچی نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی کے نظام کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں