کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہری خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے



















