Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومتی فیصلے پر سابق صدر عارف علوی کا ردعمل

حکومت کی جانب پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے فیصلے پر سابق صدر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کا رد عمل سامنے آگیا۔

سابق صدر عارف علوی نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ  آج کی پریس کانفرنس کے بعد مشتاق یوسفی مرحوم بہت یاد آئے۔

پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مشتاق یوسفی کہتے تھے ’میاں تم باتیں آدمیوں جیسی کرتے ہو لیکن جذبات گھوڑے جیسے ہیں‘، اس میں عقل کا ذکرنہیں ورنہ وہ کسی اور جانور سے بھی تشبیح دے سکتے تھے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلایا جائے، ان تینوں اشخاص کے خلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں