Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کا حملہ؛ 8 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنو کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کنٹونمنٹ پرگزشتہ روز10 دہشتگردوں کےگروپ نےحملہ کیا تھا، جبکہ خودکش حملےمیں بنوں کنٹونمنٹ کی دیوارکاایک حصہ مسمارہوا۔

آئی ایس پی آرنے بتایا کہ دہشتگردوں کےخودکش حملےمیں 8 اہلکارشہید، جبکہ سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں تمام 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نےجان پرکھیل کردہشتگردوں کی کوشش ناکام بنائی، جبکہ دہشتگرد حملہ حافظ گل بہادرگروپ کی جانب سےکیاگیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حافظ گل بہادرگروپ افغان سرزمین سے پاکستان میں کارروائیاں کراتا رہا ہے، جبکہ پاکستان بارہاعبوری افغان حکومت سے ضروری اقدامات کا کہہ چکا ہے، کہ افغان حکومت دہشتگردوں کواپنی زمین استعمال کرنے سے روکے، اور افغان حکومت ان دہشتگردگروپس کے خلاف مؤثرکارروائی کرے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئےپُرعزم ہیں، جبکہ افغانستان سے درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے جوضروری ہواکریں گے۔

متعلقہ خبریں