Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشیں ہی بارشیں؛ بادل کہاں کہاں، کب برسیں گے؟ بڑی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔

 محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق کل سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی، جس کے زیر اثر 16 سے 21 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق 17 سے 20 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات اور وسطی و جنوبی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

16 سے 21 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں  بارشیں ہوں گی، 17 سے 19 جولائی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا جبکہ شمال مشرقی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں 18 سے 19 جولائی کے دوران کراچی،عمرکوٹ، مٹھی سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے، 17 سے 21 جولائی کے دوران گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں بارشیں ہوسکتی ہیں۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے بالائی پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔