وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار جلوس کی گزرگاہوں کو عرق گلاب ملے پانی سے دھویا گیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ’’پاکستانی تاریخ میں پہلی بار حکومتی سطح پر 10 محرم کے جلوس کے گزرنے کے لیے تمام راستے ’عرق گلاب‘ ملے پانی سے دھلوایا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ عزادر حسین (ع) اور عام لوگوں کے لیے خصوصی سبیل و لنگر کا انتظام کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں آج ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کے جلوس عقیدت و احترام سے نکالے جارہے ہیں۔



















