Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے بُری خبر آگئی

ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے سبب پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق میل، ایکسپریس اور انٹرسٹی مسافر ٹرینوں کی اکانومی، اے سی اسٹینڈرڈ، اے سی بزنس، اے سی پارلر، اے سی سلیپر کلاسز کے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

کرایوں میں اضافے کا اطلاق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی تمام ٹرینوں پر 19 جولائی سے ہو گا جس کے لیے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو فیئر ٹیبل اَپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آنے پر محکمہ ریلوے کی جانب سے مسافروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا تھا تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی ریلوے نے ایک مرتبہ پھر کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں