کراچی: پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید شاہنواز بھٹو کو 39 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید شاہنواز بھٹو کے یومِ شہادت پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو کی انقلابی سوچ اور جمہوریت کے لیے جدوجہد پر مبنی لیگیسی مشعلِ راہ ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آج کا دن بھی یاد دلاتا ہے کہ بھٹو خاندان نے جمہوریت کے لیے کتنی قربانیاں دیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مضبوط جمہوریت، مساوات اور ترقی پسند معاشرے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
بلاول بھٹو مزید کہتے ہیں کہ جمہوریت، عوامی خوشحالی، مساوات اور ترقی پسند معاشرے کا قیام شہید شاہنواز بھٹو کا خواب تھا۔



















