Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں اعظم خان کا عدالت کو دیا گیا بیان سامنے آ گیا

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کاعدالت کے رو بہ رو ریکارڈ کروایا گیا بیان سامنے آ گیا۔

احتساب عدالت کے رو برو سابق وزیراعظم کے پرنسل سیکریٹری اعظم خان کے ریکارڈ کرائے گئے بیان کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق معاملے کو کابینہ میں پیش کیا گیا تھا،  شہزاد اکبرمرزا نے بانی پی ٹی آئی کے نوٹ کو کابینہ میں پیش کرنے کا کہا تھا۔

بیان میں اعظم خان نے کہا کہ معاملے کو بانی پی ٹی آئی سے تصدیق کے بعد کابینہ سیکرٹری کو منظوری دی تھی، کابینہ سیکرٹری سے جب معاملے پر بات ہوئی وہ میرے دفتر میں موجود تھے۔

اعظم خان کے بیان کے مطابق میں اس معاملے کو کابینہ میں لانے کا حامی نہیں تھا، میں نے اس معاملے پر کابینہ میں شرکت نہیں کی تھی، میں اگست 2018 سے اپریل 2022 تک پرنسپل سیکرٹری کے طور پر تعینات رہا۔

اعظم خان نے بیان میں کہا کہ معاہدے پر ہونے والے دستخط رازداری سے متعلق تھے، معاہدے  پر ہونے والے دستخط کو میں نے پہنچان لیا تھا، معاہدے کے ساتھ ایک خفیہ تحریرموجود تھی، جسے سے متعلق بتایا نہیں گیا۔

13 جولائی کو سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کے روبرو بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں اب تک 33 گواہان کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں۔

20 جولائی کو وکلا صفائی اعظم خان کے بیان پر جرح کریں گے۔

متعلقہ خبریں