Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مون سون کی بارش کیلئے کراچی والوں کو کتنا انتظار کرنا ہوگا؟

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کراچی میں مون سون بارشوں کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ 21 جولائی سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے سے موسم بہتر رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں، مون سون کی اچھی بارش کیلئے مزید انتظار کرنا ہوگا۔

خیال رہے شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز گرمی کی شدت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ سےاوپر رہی۔

دوسری جانب سندھ میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے، حیدرآباد، کوٹری، ٹھٹھہ، ٹنڈوالہ یار اور مٹیاری میں رات گئے موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔