Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

اسلام آباد: جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے بھی سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی ہے، جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے جوڈیشل کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

دوسری جانب چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیش کا اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری پر غور ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) مشیر عالم اور جسٹس (ر) مقبول باقر نے بھی سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں